• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کیلئے دروازے بند نہیں، فارم رکھنے والا جب تک چاہے کھیل سکتا ہے، مصباح

کسی کیلئے دروازے بند نہیں، فارم رکھنے والا جب تک چاہے کھیل سکتا ہے، مصباح


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل کی نوید سنادی۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد اپنے ایک بیان میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے دروازے کسی بھی کھلاڑی کے لیے بند نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارم اور فٹنس رکھنے والا کھلاڑی جب تک چاہے کھیل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شعیب ملک کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔

دوسرے میچ میں بھی ایک اور سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 9 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کروایا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تجربہ کام آیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کے لیے پی ایس ایل اہم ایونٹ ہوگا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز اور ایک ون ڈے بھی کھیلا جائے گا جس کے لیے مہمان ٹیم مزید دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب بنگلہ دیشی ٹیم وطن واپس چلی جائے گی، جس کے بعد مہمان ٹیم 7 سے شروع ہونے والے ایک ٹیسٹ کے لیے پاکستان آئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم ایک مرتبہ پھر پاکستان کا رخ کرے گی جہاں کراچی میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمود اللّٰہ بھی پاکستان میں سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔

تازہ ترین