• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی کپتان پاکستان میں سیکیورٹی سے مطمئن

بنگلہ دیشی کپتان پاکستان میں سیکیورٹی سے مطمئن


بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللّٰہ نے پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔

محمود اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے علم تھا کہ پاکستانی فیوریٹ ہے لیکن سیریز کا نتیجہ مایوس کن رہا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولرز سے متعلق بات کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اچھے اور تیز بولرز پیدا کرنے کی فیکٹری ہے۔

پاکستان میں سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محمود اللّٰہ کا کہنا تھا کہ یہاں سیکیورٹی بہت اچھی رہی جبکہ پاکستان کی میزبانی بھی شاندار تھی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری تھی جس کا تیسرا اور آخری میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

قومی ٹیم نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن بھی برقرار رکھی۔

تازہ ترین