• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی وجہ سے منسوخ، سیریز پاکستان کے نام

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، پاکستان نے سیریز 0-2 سے جیت لی۔

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہونا تھا لیکن موسم اور بارش نے ٹاس کی بھی اجازت نہیں دی۔

لاہور میں مطلع ابرآلود، بوندا باندی بھی ہوئی



لاہور میں میچ ریفری نے بارش سے متاثرہ قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد میچ کی منسوخی کا اعلان کیا۔

میچ منسوخی کی وجہ سے پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلے ہی 2 صفر کی فیصلہ کن  برتری حاصل کر رکھی تھی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں واپسی کرنے والے سینئر بیٹسمین شعیب ملک اور محمد حفیظ نے اپنی بہترین بیٹنگ فارم سے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔

تازہ ترین