آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فوری عوامی ردِعمل نے خاتون کی جان بچالی

فوری عوامی ردِعمل نے خاتون کی جان بچالی


اگر کہیں حادثہ پیش آجائے تو آس پاس موجود لوگ آپ کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے میں کبھی متاثر انسان کی جان بچ جاتی ہے اور کبھی دیر ہونے کی صورت میں جان چلی بھی جاتی ہے۔

امریکی شہر نیویار یارک میں بھی ایک حادثہ رونما تو ہوا لیکن جائے حادثہ کے قریب موجود لوگوں کے بروقت ردعمل کی وجہ سے کسی کی جان بچ گئی۔

غیر ملکی ٹیبلائیڈ کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ایک 65 سالہ خاتون ڈرائیور گاڑی کو دوسرے روڈ پر لے جانے کے لیے ٹرن لے رہی تھی تو اسی وقت ایک پیدل 25 سالہ خاتون گاڑی کے سامنے آگئی۔

ڈرائیور خاتون سے گاڑی بے قابو ہو کر اس خاتون پر چڑھ گئی، تاہم وہاں قریب کھڑے لوگوں نے جب یہ منظر دیکھا تو فوری متاثرہ خاتون کو بچانے کی کوشش کی۔

لوگوں کی یہ کوشش کامیاب رہی، انہوں نے مل کر اس وزنی ایس یو وی گاڑی کو اٹھایا اور اس کے نیچے سے  زخمی خاتون کو باہر نکال لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید