• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرگل کی خدمات کا اعتراف، کرکٹ بورڈ نے شیلڈ دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے فاسٹ بولر عمر گل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ عمر گل نے کہا کہپاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ ملک کی خدمت کرنے والے کرکٹرز کو نوازا جانا خوش آئندہ ہے۔ان اقدامات سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ نوجوانوں میں ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے۔ پی سی بی اس سے قبل سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں جاوید میانداداور کراچی ٹیسٹ میں سلیم یوسف اور راشد خان کو اعزاز سے نواز چکا ہے۔ عمر گل نے انگلینڈ میں 2009 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اوورز میں6 رنز کے عوض 5 شکار کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ عمر گل نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کوہرایا تھا۔ اب اس فارمیٹ میںبہترین باؤلنگ کا ریکارڈ بھارت کے دیپک چہار کے پاس ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف نومبر 2019 میں 7رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

تازہ ترین