• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول صدیقی سے جر من سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی جمہوریہ جر منی کے سفیر بیر نہارڈ شلاگ ہیگ نے یہاں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں ملاقات کی، متحدہ رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق اور فیصل سبز واری بھی موجود تھے جبکہ جرمن سفیر کی معاونت فرسٹ سیکر ٹری ڈاکٹر مارٹن ہیرنے کی، ملاقات میں با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، ڈاکٹر خالدمقبول نے وفد کو ایم کیو ایم کی سیاسی سر گرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین