• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس کے ممکنہ خطرہ کے باعث ٹیسٹوں کا آغاز کردیا گیا

سٹیفورڈ (مریم فیصل) جان لیوا کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے باعث31افراد کو انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ ٹیسٹ کیے گئے افراد میں سے کسی میں بھی اس وائرس کے اثرات نہیں پائے گئے ہیں اور انہیں پاس قرار دیا گیا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے مطابق اب تک ایک بھی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اب تک جو بھی برطانوی شہری ملک سے باہر ہیں ان میں بھی اس کے وائرس کے جراثیم نہیں پائے گئے ہیں اور عام عوام کے لئے اس کا رسک بہت کم درجے پر ہے۔ تاہم ہوم آفس نے برطانوی شہریوں کو چائنا کے شہر ووہان میں، جہاں اس وائرس کے سب سے زیادہ مریض موجود ہیں، کا سفر کرنے سے منع کیا ہے اور ساتھ ہی وہ برطانوی جو وہاں موجود ہیں ان سے بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ یہ پڑھ سکتے ہیں تو فوراً وہاں سے نکل جائے۔ برطانوی ہیلتھ آفیشلز ان دو ہزار افراد کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ووہان شہر کا سفر کیا ہے۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ کنفرم کیا گیا ہے کہ ہم ان لوگوں کو ٹریس کر رہے ہیں جنھوں نے پچھلے دو ہفتوں میں ووہان کا سفر کیا ہو۔ چین میں پھنسے برطانوی مسافروں کے لیے ہیتھرو میں ہیلتھ ہب بھی بنا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین