• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی اور ہواوے کے درمیان پی ایس ایل کیلئے پارٹنر شپ

اسلام آ باد ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی اور ہواوے کے درمیان پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے پارٹنر شپ ہوگئی ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن میں دنیا بھرمیں اپنا نام رکھنے والی کمپنی ہواوے پشاور زلمی کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنر شپ ہوئی ہے۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہواوے ٹیلی کمیونکیشن میں دنیا بھر میں اپنا نام رکھتی ہے اور پاکستان کے لیے یہ مثبت بات ہے کہ اتنی بڑی کمپنی اب پاکستان کے سپورٹس میں بھی شراکت داری کررہی ہے۔ جاوید آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہواوے کے ساتھ اس پارٹنر شپ کو صرف کرکٹ تک ہی محدود نہیں رکھا جائے گا۔

تازہ ترین