• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا پاکستانی سرحد کے قریب چینی ساختہ ڈرون مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے پاکستان سے ملحقہ سرحد کے قریب چینی ساختہ ڈرون مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیاہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے دعویٰ کیاہےکہ پیر کی رات ارنیا سیکٹر میں اگلی چوکیوں کی جانب ایک چینی ساختہ ڈرون دیکھاگیا جسے مار گرایاگیاہے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق بی ایس ایف نے 13جنوری کو پنجاب سے ملحقہ سرحد کے اندربھی 2ڈرون دیکھے تھے تاہم انہیں مار گرانے میں ناکام رہی تھی۔

تازہ ترین