• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کے پی حکومت: دوتہائی اکثریت، اس لئے سخت فیصلے ممکن، تجزیہ کار

کے پی حکومت: دوتہائی اکثریت، اس لئے سخت فیصلے ممکن، تجزیہ کار


کراچی(جنگ نیوز) پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرتجزیہ کار مظہر عباس، سلیم صافی، حفیظ اللہ نیازی، ارشاد بھٹی، بابر ستار، ریما عمر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے پاس دوتہائی اکثریت ہے اس لئے وہ وہاں سخت فیصلے کرسکتی ہے،محمود خان اور عثمان بزدارصرف مجبوری کے باعث وزرائے اعلیٰ برقرار ہیں،فیصل واوڈا کی نااہلی کا امکان ہے ،لگتا ہے معافی تلافی ہو جائے گی۔وزیراعظم نے کے پی کے میں وزرا کو نکال کر درست کیا یا نہیں؟ اس سوال پر سلیم صافی نے کہا کہ عاطف خان گروپ نے غلط اندازہ لگایا کہ اگر وزیراعظم سے شکایت کی جائے تو وہ محمود خان کو ہٹادیں گے مگر انکے رابطے سے پہلے ہی پرویز خٹک اور محمود خان نے وزیراعظم سے مل کر ان کی چھٹی کروا دی۔مظہر عباس نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کے پاس دوتہائی اکثریت ہے اس لئے وہ وہاں سخت فیصلے کرسکتی ہے محمود خان اور عثمان بزدارصرف مجبوری کے باعث وزرائے اعلیٰ برقرار ہیں۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان نے یہ سبق سیکھا کہ کمزور ترین شخص کو وزیراعلیٰ بنایا جائے اسی لئے محمود خان اور عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا گیا۔پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی امریکی شہریت اور ٹی وی پروگرام میں جوتا میزپر رکھنے کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے فیصل واوڈا نااہل ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ اس سوال پر ماہرقانون ریماعمر نے کہا کہ آرٹیکل 62,63کااس طرح استعمال نہیں ہونا چاہئے جوتادکھانے پر فیصل واوڈا کو نااہل کردینا مناسب نہیں،دہری شہریت مقدمات میں کئی ارکان اسمبلی کو گھربھیجا جا چکا ہے۔

تازہ ترین