• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت پیش نہ ہونے پرسب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کے وارنٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری محمد اقبال نے قتل کے مقدمہ میں بری اور سزا پانے پانچ ملزمان کی سزا کم ہونے کے باعث دائر کردہ اپیل پر بحث کے لیے سماعت 22 فروری مقرر کی ہے۔ ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں ملوث دو سرکاری ملازمین ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد اصغر سہو اور فوڈ انسپکٹر صفدر سہو نکی عبوری ضمانت 11 فروری تک منظور کرلی ۔سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے آج 28 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں گرفتار خاتون ملزمہ شمیم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔ مجسٹریٹ کورٹ نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کی رقم ہتھیانے والے دو ملزمان غلام قادر اور نصیراحمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے مزدور کو اغوا کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم رشید کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی پولیس استدعا کو مسترد کردیا اور جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ سیشن کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے والے ملزم رفیق کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے 13 فروری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیشن کورٹنے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اکرام کی عبوری ضمانت میںپولیس سے 30 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ سیشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے زیادتی کیس میں عدالتی حکم عدولی کرنے والے تھانہ بہاؤ الدین زکریا کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر خضر حیات اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد نواز کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ماڈل کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم مقبول احمد کو اعتراف جرم کرنے پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ماڈل مجسٹریل کورٹ نے رہزنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد عارف کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے جعل سازی کر کے مقدمہ خارج کرنے کےالزام میں تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ۔ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد وحید خان نے مبینہ طور پرغلطی سے جیل جانے والی خاتون زبیدہ خانم کی نادرا سے رپورٹ موصول نہ ہونے اور اینٹی کرپشن عدالت کا ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے اپیل کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی ۔
تازہ ترین