آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات2؍رجب المرجب 1441ھ 27؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آئی جی سندھ کا تقرر اتحادیوں کے اعتراض پر موخر کیا، فردوس اعوان کی تصدیق

آئی جی سندھ کا تقرر اتحادیوں کے اعتراض پر موخر کیا، فردوس اعوان کی تصدیق


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تصدیق کی ہے کہ آئی جی سندھ کا تقرر اتحادیوں کے اعتراض پر موخر کیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی ملاقات میں آئی جی سندھ کے لیے کچھ ناموں پر بات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات میں جن ناموں پر بات ہوئی تھی وہ نام جب کابینہ کے سامنےآئے تو سندھ اور کراچی کے اتحادیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کا تقرر اتحادیوں کے اعتراض پر موخر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کے تبادلے کی منظوری مؤخر کرتے ہوئے معاملہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے سپرد کردیا۔

کابینہ اجلاس میں وفاق میں حکومت کی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ حکومت کے بھیجے گئے پانچوں ناموں پر اعتراض کیاتھا۔

رواں ماہ کے آغاز میں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی، جس پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق کو غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر، کامران فضل، انعام غنی اور ثناءاللّٰہ عباسی کے نام نئے آئی جی کے لیے بھیجے گئے تھے تاہم وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید