• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا میں سالانہ ونٹر فشنگ فیسٹیول


جنوبی کوریا میں سالانہ ونٹر فشنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں ماہی گیر وں نے سخت سردی کے باوجود جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑیں۔

جنوبی کوریا کی کاؤنٹی کی جمی ہوئی جھیل پر مچھلیاں پکڑنے کے سالانہ فیسٹیول میں جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے85ہزار ماہی گیروں سمیت مقامی افراد اور سیاح شریک ہیں، شرکاء نے شدید سردی میں جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑ کر اس مقابلے کو خوب انجوائے کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس دلچسپ میلے میں ماہی گیروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، جو رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ مقابلے کا آغاز شرکاء کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا جس نے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے۔

تازہ ترین