• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر فراڈیہ بیل گبسن پر میلبورن کی مسجد میں عبادت پر پابندی کاخدشہ

لندن( نیوز ڈیسک)نومسلم فراڈیہ بیل گبسن پر میلبورن کی مسجد میں عبادت پر پابندی کاخدشہ ہے، دی میل نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ بیل گبسن ایک سال سے زیادہ عرصہ سے میلبورن کے مسجد میں عبادت کررہی ہے ، غالباً اس کامقصد اس بات کی تصدیق کرنا تھا کہ اس نے اسلام قبول کرلیاہے، ڈیلی میل آسٹریلیا کوبتایاگیا کہ خود کو کینسر کی مریضہ ظاہر کرنے والی خاتون کو میلبورن نارتھ میں واقع پریسٹن مسجد میں عبادت کرنے کی ممانعت کرنے کیلئے دبائو بڑھ رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گبسن نے باقاعدگی سے 2018یا2019 کے آغاز سے عبادت شروع کی تھی لیکن مسجد میں عبادت کرنے والے حلقوں کو پریشانی یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہیہ فراڈیہ عبادت کے ذریعے کمیونٹی کےنرم دل مہربان لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ایک سینئر شخص نے وکٹوریہ پولیس سے گبسن کے بارے میں بات کی ہے اور بعض نمازی مسجد کے بورڈ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ اسے مسجد آنے سے منع کردے، ایک ذریعے نے بتایا کہ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ وہ کتنی اور کیسی مسلمان ہے وہ کرمنل ہے اور حساس لوگوں کے ساتھ عبادت کررہی ہے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ گبسن کرائسٹ چرچ پر دہشت گردوں کے حملے سے بھی پہلے سے مسجد صرف عبادت کیلئے آتی ہے ، وہ کئی ہفتے تک نظر نہیں آئی مسجد میں عبادت کرنے والوں کو اس کے بارے میں گزشتہ سال کے وسط میں معلوم ہوا تھا جس کے بعد مسجد میں کلاسیں لینے والے معلمین کو اس کی شناخت کے بارے میں واٹس اپ میسیج کئے گئے تھے، لیکن گبسن کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے اس بارے میں لوگوں کی رائے میں اختلاف ہے،ایک ذریعے کاکہنا ہے کہ نمازیوں میں سے بعض لوگ مسجد آنے والوں سے ہمدردی رکھتے ہیں،مسجد کے سینئر افراد چاہتے ہیں کہ بورڈ اس بات کافیصلہ کرے کہ گبسن کو مسجد میں آنے کی اجازت دی جانی چاہئے یا نہیں؟۔ اسلامک فرینڈشپ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے ایک معروف مسلمان قیصر ٹراڈ کا کہناہے کہ مساجد میں گنہگاروں کے داخلے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔انھوں نے کہا کہ لوگوں پر مساجد میں داخلے پر پابندی اسی وقت لگائی جاتی ہے جب وہ مسجد کے معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں۔اگر لوگوں کو یہ پریشانی ہے کہ وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی نہیں گزاررہی ہے تو ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اسلام کی تمام تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہیں، انھوں نے کہ معنوی اعتبار سے مساجد روحانی ہسپتال ہوتی ہیں،ہم گنہگاروں کو باہر نہیں نکال سکتے ہم انھیں ایک موقع اور دیں گے پریسٹن مسجد کا کوئی ترجمان اس حوالے سے تبصرے کیلئے دستیاب نہیں ہوسکا۔
تازہ ترین