• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی اور کینیڈا میں کورونا وائرس سے پہلے متاثرہ مریضوں کی تشخیص

برلن/میڈرڈ (اے پی پی) جرمنی اور کینیڈا میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریضوں کی تشخیص ہو گئی۔ اس حوالے سے جرمن ریاست بواریا کے صحت و خوراک کے ادارے نے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کا تعلق سٹرن برگ سے ہے جو اچھی طبعی حالت میں ہے، اس کی طبی نگرانی کی جارہی ہے اور الگ رکھا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کے قریبی افراد کو ممکنہ علامات، حفظان صحت کے اقدامات اور منتقلی کے عوامل سے آگاہ کیا گیا۔ کینیڈا کے صحت کے حکام نے بتایا کہ کینیڈا میں کورونا وائرس سے پہلے متاثرہ پہلے کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس بیوی کے ٹیسٹ میں بھی کورونا وائرس کی علامات سامنے آئی ہیں تاہم خاتون کے کیس کو صوبہ مانیٹوبا کے دارالحکومت ونی پیگ کی لیبارٹری کی حتمی تصدیق تک زیرغور کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیںجرمن حکومت چینی شہر ووہان میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ووہان کورونا وائرس سے بْری طرح متاثر ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے برلن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حکومت اپنے ان تمام شہریوں کو ووہان سے نکالنے پر غور کر رہی ہے جو اس کے خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں قائم جرمن سفارت خانے نے اپنے شہریوں کی مدد کے لیے ایک ٹیم وہاں بھیجی ہے۔ ماس کے مطابق ووہان میں موجود جرمن شہریوں کی تعداد ڈبل ڈیجیٹ میں یا دو ہندسی ہے۔
تازہ ترین