• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انڈر19ورلڈکپ کوارٹر فائنل نظر، پاکستان ٹیم کی بھرپور ٹریننگ

انڈر19ورلڈکپ کوارٹر فائنل نظر، پاکستان ٹیم کی بھرپور ٹریننگ 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی بیٹسمین محمد عرفان نے نظریں افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل پر جمالیں۔ اتوار کیروز پوچیف اسٹروم سے جوہانسبرگ پہنچنے والی قومی انڈر 19 ٹیم نے منگل کے روز بھی بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ دو مرتبہ کی چیمپئن پاکستان ، افغانستان کیخلاف میچ جمعہ کو بینونی میں کھیلے گی پاکستانی ٹیم میں شامل میانوالی سے تعلق ر کھنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد عرفان خان گذشتہ چند ماہ سے قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے مستقل رکن ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین ٹورنامنٹ میں بہترین بیٹنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ محمد عرفان نے اس سے قبل پاکستان ٹیم کے ہمراہ دورہ جنوبی افریقامیں 7میچوں کی 4 اننگز میں69.33کی اوسط سے208 رنز بنا ئے تھے۔ اس سیریز میں ان کا بہترین اسکور 122 رنز تھا۔اب تک ایونٹ کے تینوں میچز میں شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے سلپ اور 30 یارڈ سرکل میں متعدد کیچ لے چکے ہیں۔ محمد عرفان خان پرامید ہیں کہ وہ افغانستان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ایونٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ محمد عرفان خان نے کہا کہ کوچز نے انہیں بیٹنگ آرڈر میں ترقی دے کر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ زمبابوے کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران وہ محض یہی سوچ رہے تھے کہ اگر کوئی کیچ آیا تو اسے جانے نہیں دینا اور خوش قسمتی سے ان کی فیلڈنگ نے میچ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ پاکستان سینئر کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین