• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک نے مینز قومی بیڈمنٹن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک اور پاکستان واپڈا نے قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹیم ٹائٹل جیت لئے۔ لاہور میں مردوں کے فائنل میں واپڈا اور خواتین فائنل میں سوئی ناردرن گیس کو شکست ہوئی۔ مردوں کے فائنل میں نیشنل بینک کے اویس زاہد کو پہلے سنگل میں مراد علی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں رضوان اعظم ، راجہ حسنین نےایم علی لاورش اور عرفان سعید کو ڈبلز میں شکست دی، سنگل میں انجم بشیر نے عامر سعید کو ہرایا۔ خواتین فائنل میں واپڈا نے سوئی نادرن گیس کو3-0 سے شکست دی۔ قومی خاتون چیمپئن ماہور شہزاد نے زوبائیرا اسلم اور بشریٰ قیوم نے اقصیٰ ذکریا کو زیر کیا۔ ڈبلز میں صائمہ وقاص اور غزالہ صدیق نے زوبائیرا اسلم اور جویریا طالب کو شکست دی۔
تازہ ترین