• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں کچی کلاس کو ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا درجہ دینے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار) سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سکولوں میں کچی کلاس کو ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا اس سے قبل سکولوں میں کچی او ر ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی کلاسز الگ الگ حثیت میں کام کر رہی تھیں ۔اس کے لئے تمام سکولوں میں ای سی ای کے کلاس رومز بنائے جائیں گے سکولوں میں ای سی ای رومز بنانے کے ساتھ طلباء کو پڑھانے کیلئے خصوصی کٹس بھی فراہم کیجائیں گی کٹس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین