• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا ،مجلس وحدت مسلمین

لاہور(وقائع نگارخصوصی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت حضرت فاطمہ الزہراؓ کی مناسبت سے پیغام میں کہا کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا۔اہلبیت کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلاسکتا ہے۔ استکبارکے عزائم خاک میں ملانے کے لیے عزم استقامت کا درس اسی گھرانے سے ملتا ہے۔جب تک تعلیمات اہلیبت کے مفہوم سے آشنائی نہیں ہوتی امت مسلمہ اسی طرح منتشر اور دست وگریبان رہے گی۔
تازہ ترین