• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی اسلام دشمنی نئی حدوں کو چھو رہی ہے، فیاض چوہان

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارت کی اسلام دشمنی نئی حدوں کو چھو رہی ہے، دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے پیچھے تنگ ذہن فاشسٹ ریاست چھپی ہے۔

لاہورسے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں بھارتی ہٹلر نریندر مودی کے ظلم و جبر تلے زندگی گزار رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہر محاذ پر کشمیر یوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کے متنازع شہریت بل اور کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف 6 قراردادوں کا پیش ہونا خوش آئند ہے۔

تازہ ترین