• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سویت رپبلک آف جورجیا  کے ایک آوارہ کتے نے بچوں کی مدد کر کے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر کھڑے بچے زیبرا کراسنگ سے گزر کر دوسری طرف جانا چاہتے ہیں مگر شاہراہ پر ٹریفک کی وجہ سے وہ ایسا کر نہیں پارہے تھے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے بچے کسی اسکول کے ہیں، جن کی ٹیچر انہیں جمع کر کے ایک ساتھ سڑک پار کروانے کی کوشش کررہی تھیں تو اسی دوران فٹ پاتھ پر بیٹھا کتا بیچ سڑک پر آگیا اور اُس نے گزرنے والی گاڑیوں  پر بھونکنا شروع کیا۔

بعد ازاں کتا سڑک کے درمیان میں اور اُس نے ٹریفک کو رکوایا، جیسے ہی کار والے نے جلدی جانے کے لیے ہارن بجایا تو کتے نے اُس پر بھونکنا شروع کردیا۔

تازہ ترین