آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جمیکا اور کیوبا میں7.7 شدت کا زلزلہ

جمیکا اور کیوبا میں زلزلہ، شدت7.7ریکارڈ کی گئی


جمیکا اور کیوبا کے درمیانی علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

غير ملکی خبر ايجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز جمیکا کے ساحلی علاقوں کے قریب تھا۔

زلزلے کی شدت7 اعشاریہ7ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔

زلزلہ کی شدت امر یکی شہر میں بھی محسوس کی گئی جہاں بڑی تعداد ميں لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی بھی ملک ميں ہلاکت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزلے کے باعث عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ سڑکوں پر بھی گڑھے پڑ گئے ۔

متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد 6.1 شدت کے آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید