• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا کے ساحل پر خطرناک پانی کے بگولے کی ویڈیو آن لائن مقبول

فلوریڈا کے ساحل پر خطرناک پانی کے بگولے کی ویڈیو آن لائن مقبول



طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر بھی ایک ایسا ہی خطرناک طوفانی بگولا زمین سے آسمان تک گھومتا دکھائی دیا۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کو ساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کیمرے سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سیکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔

تازہ ترین