• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: شرارتی خاتون کی پٹاخے بازی، چار افراد زخمی

چین: شرارتی خاتون کی پٹاخے بازی، خاتون سمیت چار زخمی


یوں توچین میں بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، لیکن اب بچے ہی نہیں بڑے بھی شرارتی ہوگئے ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس خاتون کو ہی دیکھ لیں جس کی شرارت نے کئی لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

جی ہاں، یہ واقعہ چین کے صوبے سیچوآن کے شہر Dazhou میں پیش آیا،  جہاں ایک خاتون پٹاخے پھوڑنے میں مصروف تھی کہ اُس نے جلتے پٹاخے قریب مین ہول میں گرا دیے، یوں گیس کے اخراج کے باعث مین ہول میں زوردار دھماکا ہوگیا اور خاتون سمیت وہاں موجود چار افراد کئی فٹ ہوا میں اُچھل کر زمین پر آگرے۔

رپورٹ کے مطابق اس خطرناک حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین