امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز اور کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا نے نیشنل فٹ بال لیگ چیمپئن شپ ’سپر بال‘ میں شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو حیران کر دیا۔
جینیفر لوپیز اور شکیرا نے ’ہاف ٹائم شو ‘کو ایک زبردست لاطینی ڈانس پارٹی میں تبدیل کردیا، جس سے وہاں موجود حاضرین خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ گوگل ٹرینڈ سمیت ٹوئٹر ٹرینڈز پر بھی شکیرا چھائی ہوئی ہیں اور ان کی منفرد پرفارمنس کو دیکھنے والوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
پرفارمنس کے شروع ہونے سے قبل جینیفر لوپیز نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر شکیرا کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’دنیا کو دکھا دیں کہ 2 لاطینی لڑکیاں کیا کر سکتی ہیں۔‘
دونوں گلوکاراؤں نے نا صرف اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ مختلف رقص سے بھی حاضرین کو تفریح کا بھرپور موقع دیا۔
گراؤنڈ میں موجود 65 ہزار سے زائد حاضرین کے سامنے دونوں گلوکارائیں چمکتے ہوئے لباس میں سامنے آئیں اور فن کا مظاہرہ کیا۔ شکیرا نے اپنے گانے ’شی والف‘ اور ’ویئر ایور وین ایور ‘ سے آغاز کیا۔
دونوں گلوکاراؤں نے 12 منٹ میں 20 گانے پیش کرنے والی شکیرا اور جینیفر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔
لیڈی گاگا بھی ساتھی گلوکاراؤں کو سراہتی دکھائی دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شکیرا کی اس انرجی بھری پرفارمنس پیش کرنے پر خوب سراہا جارہا ہے۔
اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہاف ٹائم ختم ہونے کے 6 گھنٹے بعد بھی شکیرا مختلف ٹرینڈ پینلز پر نمبر ایک پر موجود ہیں۔
شکیرا کا بھی اپنے ایک پیغام میں کہنا ہے کہ سالگرہ کے دن انہوں نے ایک تاریخ رقم کی جو اُن کے مداحوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
دونوں گلوکاراؤں نے اسٹیج پر 12 منٹ کی پرفارمنس پیش کی جس میں کوبی برائنٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
شو کے آخر میں شکیرا نے 2010 کے فیفا ورلڈ کپ کا مقبول ترین گانا ’واکا واکا‘ بھی گایا اور اسی دوران آتشبازی بھی ہوئی۔