وفاقی وزیر تعلیم اور حکومتی کمیٹی کے رکن شفقت محمود نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چودھری پرویز الٰہی سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں اس تاثر کو زائل کیا گیا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان اختلافات ہیں۔
شفقت محمود کہتے ہیں کہ ملاقات میں حکومتی کمیٹی سے ملاقات کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے اور پچھلی کمیٹی کی سفارشات کو ہی آگے بڑھانے کے معاملات طے پائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کچھ لو اور کچھ دو کا رشتہ نہیں، چودھری برادران سے بزرگوں کے وقت کے تعلقات ہیں، اس تعلق کو قائم رکھنے کے لئے جو بھی کرنا پڑا، کریں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم اور حکومتی کمیٹی کے رکن شفقت محمود نے مزید کہا کہ نئی کمیٹی بننے کا یہ مطلب نہیں کہ از سر ِنو معاہدے کئے جائیں گے۔