• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ غلط ہے کہ کشمیر میں سکون ہو چکا: زائرہ وسیم

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اب بھی صورتحال کشیدہ ہے، یہ غلط ہے کہ کشمیر میں سکون ہو چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ایک طویل عرصے بعد ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے ایک بھارتی مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ وہ خیریت سے ہیں مگر کشمیر میں اضطراب اور غیریقینی کی کیفیت برقرارہے۔

وہاب شیخ نامی صارف نے زائرہ کے 5 اگست کو کشمیر کے حوالے سے کئے گئے ٹوئٹ کا جواب دیا۔

دیکھئےزائرہ وسیم کی کچھ خوبصورت تصاویر


کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ زائرہ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ کشمیر کا استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘

صارف نے تقریباً 6 ماہ بعد جواب دیتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور لکھا کہ مشکل وقت گزر چکا ہے۔

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے 5 اگست کو ایک ٹوئٹ شیئر کیا تھا جس دن بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی و قانونی حیثیت تبدیل کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیر کی آزادی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، مشعال ملک

گزشتہ 182 دنوں سے مقبوضہ وادی بد ترین تشدد اور پر آشوب حالات سے دوچار ہے اور کشمیری  اپنے گھروں، اپنی ریاست اور اپنی ہی جنت میں ایک قیدی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مودی سرکار نے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور بنارکھا ہے۔ مظلوم کشمیری، بھارتی ظلم کی چکی میں مسلسل پس رہے ہیں۔

تازہ ترین