• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر بہت پہلے عالمی عدالت میں لے جانا چاہیے تھا، شیریں مزاری

مسئلہ کشمیر بہت پہلے عالمی عدالت میں لے جانا چاہیے تھا، شیریں مزاری


وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بہت پہلے عالمی عدالت انصاف میں لے جانا چاہیے تھا۔

وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران کیا۔

شیریں مزاری نے اس موقع پر تجویز دی کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی غیر قانونی مداخلت کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جائے۔

انہوں نے ساتھ ہی اپنی حکومت سے شکوہ کیا کہ مسئلہ کشمیر بہت پہلے ہی عالمی عدالت انصاف میں لے جانا چاہیے تھا۔

تازہ ترین