کامونکی میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کھڑی بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کھڑی بس سے ٹکرا گیا، حادثے کے فورا بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ٹرک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے بس کا فیول ٹینک پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔