• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے چیمپئن ملک عطاء محمد خان انتقال کرگئے

نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے چیمپئن ملک عطاء محمد خان انتقال کرگئے


نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے چیمپئن ملک عطاء محمد خان انتقال کرگئے، 78 سالہ ملک عطاء سیاست دان اور اداکار بھی تھے۔

ملک عطاء نے دنیا بھر میں نیزہ بازی میں پاکستان کا نام روشن کیا، ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ بھی جیتا۔

انھوں نے دنیا بھر میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

پرنس کے نام سے مشہور ملک عطاء نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان کے قریبی رشتے دار اور اٹک میں بڑے زمین دار تھے۔

ملک عطا نے ڈرامہ سیریل ’ورنہ‘ اور ’الفا براوو چارلی‘ میں بھی کام کیا تھا۔

تازہ ترین