• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، امریکی سفارتخانے میں 5 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار

بھارت ،امریکی سفارتخانے کی عمارت کے اندر 5سال کی بچی سے زیادتی ،ملزم گرفتار


بھارتی شہر نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کی عمارت کے اندر 5 سال کی بچی زیادتی کا شکار، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق بچی کے والدین امریکی سفارتخانے کی صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہیں اور واقعے کے روز بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم نے اسے بہلا پھسلا کر اسٹاف کی رہائش گاہ کے حصے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث مقامی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کا والد بھی امریکی سفارت خانے ہی کا ملازم ہے۔

میڈیکل ٹیسٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے، تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ملزم زیادتی کے بعد بھی سفارتخانے میں کام جاری رکھے ہوئے تھا۔

اس سارے معاملے پر امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہیں واقعے کاعلم ہوا، فوری ایکشن لیا گیا ، پولیس کو رپورٹ کی گئی اور اس سلسلے میں پولیس سے مکمل تعاون بھی کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو سزائے موت دی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین