• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

85میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اْڑنے والے جیٹ پیک کی برطانیہ میں نمائش

85میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اْڑنے والے جیٹ پیک کی برطانیہ میں نمائش


مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم آئرن مین کے یوں تو دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں مداح ہونگے تاہم کچھ ایسے سرپھرے بھی ہیں جو اس کردار سے جْڑی ہر چھوٹی بڑی چیز کی نقالی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ براؤننگ نامی شخص ایک ایسا انوکھا کاسٹیوم تیار کیا ہے جسے پہننے والا آئرن مین کی طرح ہوا میں اْڑان بھرتا ہوا دکھائی دےگا۔

رچرڈ نے حال ہی میں برطانیہ کے ٹاؤن ٹاؤنٹن کے کوئنز کالج اور ہائی اسکول میں اپنے اس انوکھے کاسٹیوم کی نمائش کی اور اسکول کے گرد 85اعشاریہ 6میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھر کر طالبعلموں اور ٹیچرز کو حیران کردیا۔

چھوٹے جیٹ پیک سے لیس اس آئرن مین کاسٹیوم کے دونوں بازوؤں میں چھ گیس ٹربائنزنصب ہیں اور ہرٹربائن 8سو ہارس پاور کی قوت پروڈیوس کرتی ہے جس کی وجہ سے یہ سوٹ پہننے والا85 میل فی گھنٹے سے زائد رفتار سے فضا میں اْڑان بھرسکتا ہے۔

کمال طاقت کے ذریعے زمین سے فضا میں 6سے10فٹ اونچی اْڑان بھرنے والے اس آئرن مین کاسٹیوم کا نہ صرف کامیاب ٹیسٹ لیا جا چکا ہے بلکہ گنیز ریکارڈ بھی قائم کیا جا چکا ہے جو رچرڈ نے خود پرفارم کیا۔

اس انوکھے آئرن مین سوٹ کی قیمت 40ہزار پاؤنڈرکھی گئی ہے جو جلد مارکیٹ میں جلد دستیاب ہو گا۔

واضح رہے رچرڈ اپنے اس آئرن مین کاسٹیوم (Daedalus)کی دنیا کے مختلف ممالک میں 70سے زائد بار نمائشی فلائٹ پرفارم کر چکا ہے۔

تازہ ترین