• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے وسائل بروئےکار لائیں گے، سعید غنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے محکمہ محنت کے تحت چلنے والے اسکولوں کو محکمہ تعلیم کے ماتحت چلنے والے اسکولوں سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب محکمہ محنت کے اسکولز بہترین نتائج دے سکتے ہیں تو محکمہ تعلیم کے کیوں نہیں ؟ وہ جمعہ کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔سعید غنی نے کہا کہ محکمہ محنت کے اسکولز کے نتائج ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زردادی چاہتے ہیں کہ سرکاری اسکول کا معیار ہر طرح سے بہترین ہو چنانچہ ہم سندھ کے سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر کرنے کیلئے تمام وسائل بروءکار لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اسکولز و اسٹاف کا ڈیٹا ایک کلک پر دستیاب ہونا چایئے جب کہ اسکولز اسٹاف کو جدید ہیومن ریسورس مینیجمنٹ کے طریقوں پر ڈھالا جائے، انھوں نے کہا کہ افسران صبح سویرے خود جاکر اسکولز کا معائنہ کریں، دیر سے آنے والے اسٹاف کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومتوں میں جتنے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بنیں اور کسی حکومت میں اتنا کام نہیں ہوا۔ اور پی پی پی حکومت نے شعبہء تعلیم کی بہتری کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جس کے مثبے نتائج ملے ہیں۔

تازہ ترین