ملائشیا کے ایوان یون نے چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں انہوں نے پاکستان کے طیب اسلم کے خلاف ایک کے مقابلے میں چار گیمز سے کامیابی حاصل کی۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کا پہلا گیم طیب اسلم نے جیتا۔ انہوں نے حریف کھلاڑی کو 7 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے شکست دی۔
دوسرے گیم میں ایوان یون نے طیب اسلم کو 4-11 سے شکست دی۔
ملائشین کھلاڑی نے تیسرا گیم بھی 4-11 سے جیتا جبکہ 7-11 سے چوتھا گیم جیت کر انہوں نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی موجود تھے۔