• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو ٹی وی کے تعاون سے تین روزہ پتلی تماشے کا آغاز

جیو ٹی وی کے تعاون سے تین روزہ پتلی تماشے کا آغاز


جیو ٹی وی کے تعاون سے تین روزہ 29ویں بین الاقوامی پتلی تماشے سے سجے فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، خوبصورت مہارت سے بنی کٹھ پتلیوں کے مختلف عنوانات پر تھیٹر پیش کیے گئے، طنزح و مزاح، قہقہے، سبق اور نصیحت کا ہر تھیٹر بچوں اور بڑوں میں مقبول رہا، جس نے دیکھا خوش ہوا۔

باغ ابن قاسم میں پہلی مرتبہ کراچی والوں کے لیے ویک اینڈ پر رفیع پیرز کی جانب سے پپٹ فیسٹیول شروع ہوگیا۔

خوبصورت رنگ برنگے کاسٹیوم میں کٹھ پتلیوں کے تماشے اور تھیٹر نے فیسٹیول میں دھوم مچادی، بچے ہوں یا بڑے سب پپٹ فیسٹیول سے خوش نظر آئے۔

میلے کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر نے کیا، جہاں انہوں نے پتلی تماشہ بھی دیکھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز سے بچوں میں تخلیقی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

انٹر نیشنل پپٹ شو میں بیرون ممالک کے پپٹ تھیٹر بھی شریک ہیں۔

جیو ٹی وی کے تعاون سے یہ میلہ 10فروری تک جاری ہے گا۔

تازہ ترین