• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے بی آر ٹی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نا مکمل پشاور میٹرو کی لاگت تقریباً لاہور، اسلام آباد راول پنڈی اور ملتان بی آر ٹیز کی مجموعی لاگت کے برابر ہے، مسلم لیگ ن نے بی آر ٹی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے۔

شہباز شریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 27 کلو میٹر پر محیط لاہور بی آر ٹی پر 29.65 ارب لاگت آئی، جبکہ 27.6 کلو میٹر کا پشاور بی آر ٹی منصوبہ 90 ارب روپے سے زائد کا ہے اور کرپشن انکوائری سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے عدالتوں سے حکم امتناع لینے پر حیرانی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے بی آر ٹی منصوبوں کو ’جنگلہ‘ بس کہہ کر مذاق اڑایا گیا، تینوں بی آر ٹی منصوبوں پر کرپشن کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات بھی لگائے گئے، جبکہ یہ منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے شہریوں بالخصوص خواتین اور مزدوروں کو محفوظ سفری سہولیات میسر آئیں۔

تازہ ترین