آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

تھائی لینڈ، 26 افراد قتل کرنیوالا فوجی پولیس فائرنگ سے ہلاک

تھائی لینڈ: 21 افراد کو قتل کرنیوالا فوجی ہلاک


تھائی لینڈ میں 26 افراد کو قتل کرنے والا مسلح فوجی پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تھائی لینڈ میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل سوار فوجی اہلکار نے پہلے سڑک پر چلتی گاڑیوں پر فائرنگ کی اس کے بعد اس نے شاپنگ مال میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بھی بنایا ۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے 16 گھنٹے کی کوشش کے بعد حملہ آور فوجی کو ہلاک کیا ہے ۔

دوسری جانب تھائی میڈیا کا کہنا ہے لوگوں پر فائرنگ کرنے والے فوجی نے فائرنگ کی ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ پر بھی شیئر کیں۔

پولیس کی جانب سے ہلاک کیے جانے والے حملہ آور فوجی کی شناخت سارجنٹ جکراپنتھ تھوما کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تھائی لینڈ کے شمال مشرقی شہر ناکھون راتچاسیما میں فوجی نے مصروف شاہراہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 26 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا تھا ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید