• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(ن) لیگ نے بی آر ٹی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے، شہباز شریف

لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نامکمل پشاور میٹرو کی لاگت تقریباً لاہور‘ اسلام آباد راولپنڈی اور ملتان بی آر ٹیز کی مجموعی لاگت کے برابر ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے بی آر ٹی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے۔ شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ 27 کلو میٹر پر محیط لاہور بی آر ٹی پر 29.65 ارب لاگت آئی‘ 27.6 کلو میٹر کا پشاور بی آر ٹی منصوبہ 90 ارب روپے سے زائد کا ہے اور کرپشن انکوائری سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے عدالتوں سے حکم امتناع لینے پر حیرانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے بی آر ٹی منصوبوں کو ’’جنگلہ‘‘ بس کہہ کر مذاق اڑایا گیا۔ تینوں بی آر ٹی منصوبوں پر کرپشن کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات بھی لگائے گئے۔ یہ منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے شہریوں بالخصوص خواتین اور مزدوروں کو محفوظ سفری سہولیات میسر آئیں۔

تازہ ترین