• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سیف سٹی آٹھ ہزار میں ڈھائی ہزار کیمرے خراب

لاہور : سیف سٹی آٹھ ہزار میں ڈھائی ہزار کیمرے خراب


لاہور کے سیف سیٹیز پراجیکٹ کے آٹھ ہزار میں سے ڈھائی ہزار کیمرے خراب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سیف سیٹیز پروجیکٹ کے تحت 8 ہزار کیمرے نصب کیے گئے تھے، جس میں ڈھائی ہزارکیمرے خراب پڑے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سیٹیز اتھارٹی کو 6 ماہ گزرنے کے باوجود سپلیمنٹری گرانٹ کے پیسے نہیں ملے، جبکہ سپلیمنٹری گرانٹ کے67 کروڑ روپےنہ ملنے سے کیمرے ٹھیک نہیں کروائے جاسکے۔

چیف آپر یٹنگ آفیسر سیف سیٹیز اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ 8 ہزار میں سے 4 ہزار کیمرے خراب تھے، جس میں سے ڈیڑھ ہزار کیمرے ٹھیک کروالیے گئے ہیں، جبکہ سپلیمنٹری گرانٹ کے پیسے ایک دو روز میں آجائیں گے۔

سی ای او سیف سیٹیز اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ اور پی ایس ایل کے میچز کے لیےخصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیں اور وہاں تمام کیمرے درست کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں275 گمشدہ بچوں میں سے 150 کو ان کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا، 105 اشتہاری پکڑے جبکہ چوری شدہ 98 اور جعلی نمبر پلیٹ والی ایک ہزار 12 گاڑیاں بھی ان کیمروں نے پکڑوائیں۔

اکبر ناصر نے کہا کہ کیمروں کے ذریعے بھیجے جانے والے ای چالان پر رضاکارانہ طور پر پیسے جمع کروانے والوں میں کمی آئی ہے، تاہم یہ ٹریفک پولیس کا کام ہے کہ اس پرعمل درآمد کروائے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں 86 شخصیات کو پروٹوکول دیتے ہوئے ٹریفک بند کی جاتی تھی، اب چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو ملا کرتعداد 8 رہ گئی ہے ، 13 فروری کو چیف جسٹس ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوکر تفصیلات دینی ہیں۔

تازہ ترین