• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسحاق ڈارکے گھر لنگر خانہ کھولنا قابل مذمت ہے، شہباز شریف

اسحاق ڈارکے گھر لنگر خانہ کھولنا قابل مذمت ہے، شہباز شریف


لاہور (نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے گھر پر غیر قانونی قبضہ اور لنگر خانہ کھولنا قابل مذمت ہے عوام کو روٹی روزگار کے لالے پڑے ہیں حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، اسحاق ڈار نے ملک و قوم کی خدمت کی اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو روٹی روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں جبکہ کرپٹ،نالائق اور انتقامی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

تازہ ترین