• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا معروف ترین شہر ٹوکیو! نیویارک ، لندن اور پیرس کیوں نہیں؟

کراچی(جنگ نیوز)دنیا کا سب سے معروف شہر ’’ٹوکیو ‘‘کوقرار دیا جاتا ہے تاہم ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی ہےکہ نیویارک ، لندن اور پیرس معروف ترین شہر کیوں نہیں ہے؟۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق عالمی سطح پر مسابقتی دنیا میں آج شہروں کے لئے ویزبلٹی پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہےا ور اس میں سب سے اہم کردار ڈیجیٹل ویزبلٹی کا ہے، ماہرین کی جانب سے ایک سال پر محیط تحقیق کے ذریعے یہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ کیسے ڈیجیٹل ویزبلٹی شہروں کو برانڈ قرار دینے کیلئے اثر انداز ہورہی ہے۔دنیا کے مشہور ترین شہر کے نام سے ہونے والی تحقیق میں ٹوکیو، نیویارک سٹی ، لندن اور پیرس کو میڈرڈ،دبئی، روم،بارسلونا ، سیئول اور اوساکا سے زیادہ مشہور شہر قرار دیا گیاہے۔
تازہ ترین