• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر وصول کرنے کے بعد بریڈ پٹ کی جذباتی تقریر


پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں آسکر جیتنے والے ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی مداح ہوگئیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان نے بریڈ پٹ کی آسکر وصولی کے وقت کی گئی تقریر شیئر کی اور لکھا کہ بریڈ پٹ قابل ستائش ہیں۔

یاد رہے کہ بریڈ پٹ نے اپنی تقریر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مذاق بھی آرایا تھا، 45 سیکنڈ پر مشتمل بریڈ پٹ کی تقریر میں سیاسی و جذباتی رنگ  نمایاں تھا۔

ان کی اس ہی دلفریب تقریر کے بعد سے ماہرہ بھی ہالی ووڈ اداکار کی مداح ہوگئیں۔

92 ویں اکیڈمی ایوارڈز (المعروف آسکر ایوارڈز) میں بریڈ پٹ نے ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ میں معاون اداکار کا ایواڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین