اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بنیادوں میں وزیراعظم عمران خان نے بم فٹ کردیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ چینی و گندم کے ڈاکہ اسکینڈل کے بعد 10 ارب کا شرمناک پیکیج قوم سے سنگین مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی اور گندم پر حکومت میں شامل افراد نے سیکڑوں ارب روپے سے زائد کی مالیت کا ڈاکہ ڈالا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پاکستان بچانا ہے تو اس کی معیشت بچانا ہوگی، عمران خان حکومت نے پاکستانی معیشت کے خلاف کھلی جنگ شروع کررکھی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی کا سنگین اثر ہماری سالمیت پر ہونے کا خدشہ ہے۔