• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ عبدالرحمان مزید چار برس صدر مسجد حرام و مسجد نبوی رہیں گے

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے شیخ عبدالرحمان السدیس کی بطور صدر عام امورِ مسجد حرام و مسجد نبوی کے عہدے کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جاری کردہ شاہی فرمان کے مطابق شیخ عبدالرحمان کے عہدے کی مدت میں مزید چار برس کی توسیع کی گئی ہے اور انکا مرتبہ وزیرِ مملکت کے مساوی ہوگا۔

دریں اثنا شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس شاہی فرمان کے اجرا پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اُن پر اظہار اعتماد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات کا بھی غماز ہے کہ سعودی فرمانروا اس مقدس عہدے کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں۔

تازہ ترین