• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر، پی ایس ایل میں بولنگ کرسکیں گے

پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ پر مشکوک بولنگ ایکشن کی پابندی اٹھالی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کے بعد محمد حفیظ لاہور قلندرز کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں بولنگ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

گزشتہ سال 30 اگست کو کاؤنٹی کرکٹ میچ کے دوران ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ای سی بی نے محمد حفیظ کی کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

انگلش بورڈ نے رواں سال جنوری میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لمز میں قائم انڈیپنڈنٹ بائیومکینک لیب سے کرایا تھا، جو آئی سی سی کی منظور شدہ لیب ہے۔

تازہ ترین