• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری تا جون 2019ء کے دوران قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ریونیو میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ آپریشنل نقصان میں 40 فیصد کی کمی ہوئی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ سال 2019 کی پہلے 6 ماہ میں 66 ارب ریونیو حاصل ہوا، جبکہ 2018 میں اسی عرصے کے دوران حاصل ریونیو 46 ارب روپےتھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا 2018 کے پہلے 6 مہینے میں خسارہ 17 ارب تھا، جبکہ 2019 میں خسارہ کم ہو کر 7 ارب روپے رہ گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ادارے کو 2018 میں 68 ارب کا خسارہ ہوا تھا جس سے قرضوں میں اضافہ ہوا۔

عبداللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، سیٹ فیکٹر میں 6 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو 84 فیصد رہا جبکہ ایئرلائنز پر سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا ڈیفالٹ نوٹس بھی ختم ہوگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ نے اپنے پہلے سال کے نتائج جاری کیے، نتائج کی بنیادی وجہ انتظامیہ کی حکمت عملی اور نظم وضبط میں بہتری ہے۔

ترجمان کے مطابق نئی منافع بخش پروازوں کا اجراء اور غیرضروری اخراجات میں کنٹرول بھی بہتری کی وجہ رہا، مکمل سال 2019 کے نتائج کا بھی جلد اعلان کردیا جائے گا۔

تازہ ترین