اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ترک حکومت اور عوام نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔
چودھری پرویز الٰہی سے پاک استنبول بزنس کمپنی کے سی ای او زبیراحمد خان اور سعد احمد خان نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ترک حکومت اور عوام نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان ہماری مضبوط دوستی کا مظہر ہے۔
انہوں نے ترکی میں آنے والے حالیہ زلزلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں قدرتی آفت کے بعد پاک فوج نے بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی دوستی، مذہب، ثقافت اور تہذیب کے صدیوں پرانے رشتوں سے منسلک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستانی بھائیوں کی مدد کی ہے جبکہ ترکی نے ہر بین الاقوامی فورم پر بھی پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔