• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسے میں طلباء کو ڈرگ استعمال کا کہا گیا، شہریار آفریدی


وزیر مملکت اینٹی نارکوٹکس فورس شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ایک مدرسے پر ریڈ کے دوران معلوم ہوا کے عالم کی جانب سے طالب علموں کو ڈرگ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وزیر مملکت  شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک  ریڈ  میں انکشاف ہوا کہ اس مدرسے میں عالم نے طلباء کو کہا ڈرگ استعمال کریں اس سے حافظہ تیز ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی میں مدارس میں منشیات کے استعمال سے متعلق شہریار آفریدی کے اس بیان پر خوب شور شرابا ہوا۔

شہریار آفریدی کے اس بیان پر ایوان میں دینی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اس دوران مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی نے جھوٹ بولا ہے، یہ غلط بیانی کر رہے ہیں، شہریار آفریدی مدارس کو منظر عام پر لائیں ان کا نام بتائیں، یہ بات مقاصد کے حصول کے لیے کہی گئی ہے۔

جس پر شہریار آفریدینے کہا کہ  عالم کے اس معاملے پر ہم وفاق المدارس سے رابطے میں ہیں، کسی مدرسے کا نام نہیں لیا، ایک عالم کی بات کی ہے، میں اس حوالے سے خبروں کی کلپنگ ایوان میں پیش کر دوں گا، نواجوانوں اور خاص طور تعلیمی اداروں میں منشیات پھیل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آگہی کے لیے زندگی ایپ لانچ کر دی ہے، تمام اسکولوں اور کالجزکے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے، تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھی بات چیت ہو چکی ہے، یہ ایک پارٹی یا حکومت کی بات نہیں طلباء کے والدین بھی حصہ لیں۔

اس پر اسعد محمود کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی نے غلط بیانی کی ہے، اس ایک مدارس کومنظر عام لایا جائے، آپ نےجھوٹ بولا ایک مدرسے کے نام پر تمام مدارس کو بدنام نہیں کرنے دیں گے، آپ ایک مدرسے کی وجہ سے تمام مدارس کوشک کی نگاہ سے نہیں دکھا سکتے ہیں۔

مولانا اسعد محمود کا نے مزید کہا کہ کسی ایک کا نام لے کر سارے مدارس کو نشانہ بنانا ٹھیک بات نہیں۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سارے معاشرے میں اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں کہیں اچھے لوگ بھی نہیں ہوتے، مدارس نے جو کچھ کیا ہے ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مدارس کا معیار ایسا ہے کہ دنیا کے لوگ اپنے بچے یہاں بھیجتے ہیں، جہاں جہاں کوئی برائی ہے ہم نے اس برائی کو برا کہنا ہے۔

تازہ ترین