• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آ کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، یہ گھر جیسا ہے، ڈیرن سیمی

پاکستان سپر لیگ فائیو کھیلنے آئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پاکستان آکرہمیشہ اچھا لگتا ہے، یہ گھرجیسا ہے۔

کرکٹر ڈیرن سیمی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں میں سب سے پہلے پاکستان آیا اور میں نے اردوکے لیے گوگل ٹرانسلیٹر رکھا ہوا ہے۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، اس کے لیے پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے بیٹنگ میں بھی بھر پور پریکٹس کررہا ہوں، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سب کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ میں نے بہت سی لیگ کھیلی ہے سب کا الگ الگ معیار ہے، میں جس لیگ میں کھیلتا ہوں اپنی سوفیصد کارکردگی کی کوشش کرتا ہوں۔

ڈیرن سیمی کا اپنی ٹیم پشاور زلمی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پشاور زلمی انفرادی پرفارمنس پر یقین نہیں رکھتے، ہم بحیثیت ٹیم کھیلتے ہیں۔

تازہ ترین