• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی حسین اداکارہ مدھو بالا کی87ویں سالگرہ آج منائی جائیگی


ممبئی(ایجنسیاں) برصغیر کی مشہور فلمی اداکارہ مدھو بالا کی87ویں سالگرہ فروری کو منائی جائے گی۔وہ14 فروری 1933 کو دہلی پیدا ہوئیں ان کا اصل نام ممتاز جہاں بیگم تھا۔60ء او70 کے عشرے کی انتہائی خوبصورت اور ہمہ جہت خوبیوں سے مالا مال اداکارہ مدھو بالا نے اپنی فلمی زندگی کا سفر نو سال کی عمر سے شروع کیا تھا۔ فلمساز اور ہدایت کار کیدار شرما نے 1947 میں انہیں اپنی پہلی فلم ’ نیل کمل ‘ میں بطور ہیروئین سائن کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر محض13سال تھی۔ پھر محل، ترانہ، مسٹر اینڈ مسز 55، ہاؤڑا برج، کالا پانی، چلتی کا نام گاڑی جیسی کئی کامیاب فلموں میں انہوں نے کام کیا۔ لیکن فلم مغل اعظم میں ان کی اداکاری اور ان کے حسن کے بہت چرچے ہوئے۔مدھو بالا کا فلمی سفر جتنا کامیاب رہا ان کی اپنی ذاتی زندگی اتنی ہی ناکام رہی۔ انہوں نے اپنے دور کے کامیاب اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار سے محبت کی۔ چھ سال تک ان کے درمیان دوستی رہی لیکن مدھو بالا کے والد عطاء اللہ خان گنڈہ پور کو ان کی دوستی پسند نہیں آئی اور یہ حسین جوڑی ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد مدھو بالا نےگلوکار کشور کمار سے شادی کی لیکن کم عمری میں ہی 1969 میں ان کا انتقال ہو گیا۔مدھو بالا کا شمار بولی وڈ کی انتہائی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ ان میں بلا کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اداکاری کی زبردست صلاحیت تھی۔ محکمہ ڈاک نے 2008 میں ان کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ وہ ہر کردار میں وہ بخوبی ڈھل جاتی تھیں۔ بھارتی سنیما میں نرگس، مینا کماری اور نوتن جیسی اداکاراؤں کے دور میں مدھوبالا نے اپنی ایک منفرد چھاپ چھوڑی تھی۔انکی مشہور فلمیں ’’محل دلاری، دولت ، اپرادھی ،نادان،مغل اعظم سرفہرست میں شامل ہیں مدھوبالا نے1960 میں مشہور گلوکار اور اداکار کشور کمار سے سول میرج کی اور23فروری 1969کو انتقال ہوگیا ۔

تازہ ترین